تربوز کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد
طبی ماہرین کے مطابق تربوز وہ پھل ہے جس میں بانوے فیصد تک پانی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ تربوز کے غذائی اجزاء بھی صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
تربوز میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں غذائی اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تربوز جتنا پکا ہوا ہوگا صحت کے لیے اتنا زیادہ مفید ہوگا۔
تربوز کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جس سےے شمار طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔
ہاضمہ کی بہتری
تربوز ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں فائبر بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہاضمے کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے ۔
جسم کو پانی کی کمی سے بچائے
تربوز کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اس پھل کو کھانے سے ڈی ہائیڈریشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو نہ صرف جسم میں پانی کی کمی نہیں واقع ہونے دیتے بلکہ جسم میں نمکیات کی مقدار کو بھی متوازن رکھتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
تربوز میں بھی لوبیے کی طرح ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتی ہیں۔ تربوز کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہونے سے پٹھوں کی مضبوطی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
جِلد کو بہتر بنائے
جِلد کو ہموار رکھنے کے لیے وٹامن اے، بی 6 اور سی اہم ہوتے ہیں اور تربوز میں یہ سب موجود ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تربوز میں پانی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے بھی جِلد کو فائدہ ہوتا ہے۔
تربوز کے بیج پروٹین کا ذریعہ
تربوز وہ پھل ہے جس کے بیج بھی غذائی اجزاء سے مالا مال ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تربوز کے بیج پروٹین کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔
تربوز کے بیج نگل لینے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ان میں ایسے متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
صحت مند دل
تربوز میں امینو ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
بینائی کے لیے مفید
تربوز کے ایک ٹکڑے کو کھانے سے جسم کو روزانہ درکار وٹامن اے کی فیصد مقدار مل جاتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔
تربوز کا باقاعدہ استعمال بینائی کو بہتر بناتا ہے اور دماغ کو بھی قوت فراہم کرتا ہے۔