سیب کے حیرت انگیز طبی فوائد
سیب ایک جادوئی پھل ہے جو اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامنز، فائبر اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس کی دنیا بھر میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد اقسام دستیاب ہیں۔ اس پھل کے انگیز طبی فوائد کی وجہ سے اسے “سوپر فوڈ” کہا جاتا ہے۔
یہ پھل تقریباً دنیا کے ہر حصے میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ زیادہ تر سرخ، سبز، اور زرد ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ شیریں اور فرخت بخش ہوتا ہے۔ اس کا مزاج دوسرے درجے میں گرم ہوتا ہے۔
سیب کو زیادہ تر بطور پھل استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اس کا مربہ بھی بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا اس سے بنا ہوا شربت بھی بنایا جاتا ہے۔
سیب میں مفید وٹامنز اور مرکبات جیسے وٹامن سی اور کے، پوٹاشیم، بیٹا کیروٹین، فولک ایسڈ اور لیوٹین بھی پائے جاتے ہیں۔
سیب کو چھلکوں سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ فائبر کا 50 فیصد حصہ اور پولی فینولز کی بیشتر مقدار چھلکوں پر موجود ہوتی ہے۔
:سیب ایک مفید پھل ہے جس میں کئی طبی فوائد پائے جاتے ہیں۔ چند حیرت انگیز فوائد درج ذیل ہیں
دل کی صحت میں بہتری
سیب میں موجود پولی فینول ذیابیطس اور دل کی بیماری سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ روزانہ ایک سیب کھانا کا اثر ان ادویات جیسا ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے لیے کھائی جاتی ہیں، یعنی یہ پھل امراض قلب سے موت کا خطرہ ادویات کی طرح کم کرنے میں موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
وزن میں کمی
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پورا سیب کھانے سے بھوک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بھوک میں کمی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہے کیونکہ پیٹ بھرنے کا احساس کم کیلوریز کا باعث بن سکتا ہے۔
سیب پانی اور فائبر سے بھرپور پھل ہے جس کی وجہ سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔ سیب میں موجود کچھ قدرتی مرکبات بھی جسمانی وزن میں کمی میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنا
فوڈ اینڈ فنکشن جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق سیب یا ناشپاتی کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ
کیورسیٹن سیب میں پولی فینول کی ایک مخصوص قسم ہے۔ یہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ اثر کی وجہ سے مجموعی صحت سے متعلق کئی شعبوں میں مدد کرسکتا ہے۔ یہ آپ کی عمر کے ساتھ ساتھ جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ کے نقصان سے لڑنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ یہ عام طور پر سوزش کے مسائل میں مدد کر سکتا ہے۔ فوڈز جرنل کے مطابق یہ خاص طور پر الزائمر کی بیماری اور ڈیمنشیا سے لڑنے میں بھی مدد گار ہے۔
معدے کے لیے مفید
زیادہ تر بیکٹیریا جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، تاہم معدے میں کچھ ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ کے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔ سیب میں ایک قسم کا فائبر پایا جاتا ہے جو معدے میں جا کر پری بائیوٹک کا کام کرتا ہے اور ان بیکٹیریا کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
پھلوں کو کھانا ہڈیوں کی کثافت کو بڑھاتا ہے۔محققین کا ماننا ہے کہ سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش مرکبات ہڈیوں کی مضبوطی اور کثافت کو بہتر کرتے ہیں۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق جو خواتین سیب استعمال کرتی ہیں ان کو کیلشیم کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ سیب میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
دماغی صحت
سیب کے استعمال سے دماغی صحت برقرار رہتی ہے اور الزائمر کے خطرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ سیب کا جوس عمر بڑھنے سے دماغی طور پر آنے والی تنزلی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سیب کا جوس ایک دماغی ٹرانسمیٹرکو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے جو عمر کے ساتھ تنزلی کا شکار ہوتا ہے۔ سیب کا جوس اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو عمر بڑھنے کی وجہ سے دماغی تنزلی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا
سیب میں موجود پیکٹن موجود ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ سیب میں موجود پوٹیشیم بلڈ پریشر کے لئے بہترین ہوتا ہے۔
جگر کی صحت کی حفاظت
سیب میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹس کی وجہ سے، سیب کھانے سے جگر کی صحت کی حفاظت کرنا ممکن ہے۔
جلد، بالوں اور آنکھوں کی حفاظت
سیب میں موجود فولیک ایسڈ اور وٹامن سی آپ کو انفیکشن سے بچاتے ہیں اور آپ کی جلد، بالوں اور آنکھوں کو بہتر بناتے ہیں۔